نیویارک اسکول میں چاقو کے وار سے 15 سالہ طالبعلم شدید زخمی
نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایڈورڈ آر مرو ہائی اسکول میں 15 سالہ طالبعلم چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع واردات سےحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع ایڈورڈ آر مرو ہائی اسکول میں نامعلوم مشتبہ شخص نے 15 سالہ طالبعلم پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے طالبعلم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح سوا نو بجے کے قریب پیش آیا۔ مشتبہ شخص حملے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔والدین اپنے بچوں کو لینے کیلئےاسکول پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔