vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کو ہوش آگیا

0

نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک خاندان پر ہونےو الے قاتلانہ حملے کےد وران شدید زخمی ہونے والی 61 سالہ خاتون کو اڑتالیس گھنٹے بعدہوش آگیا۔4دسمبر کو کوئنز کے علاقے فارراک اوے میں ایک خاندان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید ہونے والی61 سالہ خاتون کرسٹن واسٹن کوہوش آگیا اور صحت یاب ہورہی ہیں۔زخمی خاتون کرسٹن واسٹن کے بھتیجے38 سالہ کورٹنی گورڈن نے گھر میں منعقدہ تقریب کے دوران چاقو کے وار کرکے کرسٹن واسٹن کی 44 سالہ بیٹی  سوزیٹ ٹیلر، 34 سالہ داماد رچمنڈ ڈیوس، 12 سالہ پوتا روزون ڈیوس اور 11 سالہ پوتی میکلیا جیمز کو چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔بعدازاں بھاگنے کی کوشش کے دوران پولیس مقابلے میں ملزم کورٹنی گورڈن بھی مارا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.