ریاض :سندھی باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو انوکھے انداز میں منایا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم سندھی باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو انوکھے انداز میں منانے کیلئے صحرا حجاز کا رخ کر لیا جس میں سندھی کمیونٹی کے افراد نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر اپنی ثقافت کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا۔
اس موقع پر تقریب کے روح رواں انجینئر عرفان احمد میمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھی امن پسند قوم ہے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں پاکستانی ثقافت کا حسن تمام صوبوں کی ثقافت کو یکجا کئے بغیر ادھورا ہے تقریب سے منظور احمد واہوچو ؛ افتخار حسین ؛ عارف حسین ؛ حبدار علی ؛ جواد حسین ؛ کامران علی ؛ عبدالجبار کھوکھر ؛ عامر نثار ؛ شکیب احمد ؛ رانا عدیم اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی ایک قدیم ثقافتی تہذیب کی آئینہ دار ، عظیم میزبان اور اپنی نوعیت کے مخلص لوگ ہیں سندھ ہمیشہ امن ، محبت ، رومانوی عظیم ثقافتی اور فنکارانہ اقدار کی سر زمین ہے۔