vosa.tv
Voice of South Asia!

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

0

پی  ٹی  آئی کے بانی رہنما  اکبر ایس بابر  نے الیکشن  کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف  درخواست دائر کردی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، الیکشن کمیشن غیر جانبدار فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے۔اور شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان ’بلا‘ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے

فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے۔

اکبر ایس بابر نے درخواست کے ہمراہ ویڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.