پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’چکڑ‘ کا ٹریلر جاری
دریچے فلمز نے پاکستانی ناظرین کے لیے اپنی نئی فلم ’چکڑ‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔فلم 22 دسمبر 2023 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کا تھیٹریکل ٹریلر سنجیدگی، تخلیقی صلاحیت، دل چسپ حالات، حساس موضوعات اور حقیقت پسندانہ مناظر کی شمولیت سے ایک الگ انداز کی فلم کا عہد کرتا نظر آتا ہے۔پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے پر مبنی دریچے فلمز کی یہ پروڈکشن ایک جاندار کرائم سسپنس تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔’چکڑ‘ 8 دنوں پر محیط ایک سماجی ڈائری ہے، جس میں عثمان مختار، اشنا شاہ، فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ، عدنان شاہ ٹیپو سمیت ٹی وی اور تھیٹر کے دیگر تجربہ کار اداکاروں کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی ہے۔