vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش لوکل ٹرین نے پولیس وین کو روند ڈالا،ایک کانسٹیبل جاں بحق دوسرا شدید زخمی

0

بنگلہ دیش  کے علا قےجمال پور میں علی الصبح لوکل ٹرین اورپولیس وین کی ٹکر کے نتیجےمیں ایک کانسٹیبل جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔جمال پور صدر سرکل کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سہراب حسین نے بتایا کہ مقتول احسن الحق صدر تھانے کا کانسٹیبل تھااور زخمی عارف میاں بھی اسی تھانے کا کانسٹیبل تھا۔جمال پور ریلوے پولیس اسٹیشن کے انچارج محبوب الرحمان نے بتایا کہ دیوان گنج جانے والی لوکل ٹرین صبح 4:15 بجے کے قریب شیکرویٹا ریل کراسنگ ایریا میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دونوں کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے تھے۔جنہیں جمال پور جنرل ہسپتال طبی امداد کیلیے منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.