بنگلہ دیشی ارکانِ پارلیمان کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت
بنگلادیشی الیکشن کمیشن کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ ممبران پارلیمنٹ آئندہ قومی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیتے ہیں تو انہیں استعفیٰ نہیں دینا پڑے گا۔بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوامی نمائندگی آرڈر 1972 کے مطابق، ان ممبران پارلیمنٹ کو اپنے حلقے کے ایک فیصد ووٹروں کے دستخط جمع کرانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب متعدد نشریاتی اداروں نے رپورٹ کیا کہ الیکشن کمشنر راشدہ سلطانہ نے راجشاہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ اگر ممبران پارلیمنٹ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ قانون میں ایسا ہی کہا گیا ہےتاہم تازہ بیان میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے ساتھ منتخب ہونے والے ایم پیز کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ نہیں دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے ایم پیز، بطور آزاد یا مخصوص نشستوں سے اپنے عہدوں سے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔