vosa.tv
Voice of South Asia!

نواز شریف سے سازش کے تحت اقتدار چھینا گیا،لیگی رہنما

0


ریاض:(نمائندہ ووسا ٹی وی )سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ،جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ ،میڈیا کوارڈینیٹر احسن مسعود اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کو بدترین سازش،کرپشن کے بے بنیاد اور جھوٹے ریفرنس دائر کرکے انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر آج ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بریت کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ نیب کو انتقام کے لئے استعمال کیا گیا۔مقررین نے میاں نوازشریف کو ایون فیلڈریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے اور ریفرنس بنا کر انہیں وزیراعظم کے منصب سے ہٹا گیا مگر آج فتح حق اور سچ کی ہوئی ہے۔لیگی رہنماوں  نے مزید کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک مرتبہ پھر سے ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے اور پاکستان مسائل اور چیلنجز سے باہر نکلے گا۔ پریس کانفرنس سے وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر کنول،صدر یوتھ ونگ جی ایم اعوان،مخدوم امین تاجر سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.