vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں لاؤڈ اسپیکر پراذان پر پابندی کی درخواست مسترد

0

مندر کی گھنٹیوں سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی ہوگی؟عدالت کا شکتی سنگھ سے سوال

بجرنگ دل کے لیڈر شکتی سنگھ زال نے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پانچ وقت دی جانے والی اذان کی وجہ سے صوتی آلودگی پھیلتی ہے لہٰذا اس پر پابندی لگائی جائے۔دوران سماعت چیف جسٹس سنیتا اگروال اور جسٹس انیرودھ پی مائی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اگر یہ آپ کی استدعا ہے تو کیا آپ کو مندر میں آرتی کے دوران بجائی جانے والی گنٹی کی آواز باہر تک سنائی نہیں دیتی؟عدالت نے لاؤڈ اسپیکرز پر اذان سے صوتی آلودگی کے پھیلاؤ کے عنصر کو خارج کیا اور کہا کہ یہ ایک سائنسی معاملہ ہے۔ عدالت نے شکتی سنگھ زال سے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان سے پھیلنے والی صوتی آلودگی کے ثبوت پیش کریں۔ججز نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ لاؤڈ اسپیکر پر انسانی آواز کی وجہ سے کیسے صوتی آلودگی پھیل سکتی ہے؟ سالوں سے اذان دی جا رہی ہے اور یہ صرف 5 سے 10 منٹ کیلیے ہوتی ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کے مندروں میں گنٹی،ڈھول اور میوزک علیٰ الصبح 3 بجے شروع کر دیا جاتا ہے تو کیا اس سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی ہوگی؟کیا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آواز صرف مندر تک محدود رہتی ہے؟بعدازاں، گجرات ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.