ہالی وڈ کی ڈرامہ فلم میموری کا ٹریلر جاری
سان فرانسسکو:ہالی وڈ کی ڈرامہ فلم میمو ری کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے یہ فلم رواں سال با ئیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔میموری ایک 2023 کی ڈرامہ فلم ہے جسے مشیل فرانکو نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔ فلم میں جیسیکا چیسٹین، پیٹر سارسگارڈ، میرٹ ویور، بروک ٹمبر، ایلسی فشر، جوش چارلس اور جیسیکا ہارپر نے اداکاری کی ہے۔اس فلم کو 80 ویں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن کے مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا،جہاں اس کا پریمیئر 8 ستمبر 2023 کو ہوا تھا۔سارسگارڈ نے اپنی اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا وولپی کپ جیتا۔یہ فلم 22رواں سال دسمبر 2023 کو تھیٹرمیں ریلیز کی جائے گی۔