مئیر نیویارک کا اسائلم ایپلی کیشن ہیلپ سینٹر کی توسیع کا اعلان
نیو یارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے تارکینِ وطن کے مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کیلئے اسائلم ایپلی کیشن ہیلپ سینٹرکی توسیع کا آغاز کردیا۔ ایڈمز انتظامیہ کی جانب سے تارکینِ وطن کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے تارکینِ وطن کے مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کیلئے اسائلم ایپلیکشن ہیلپ سینٹرز کی توسیع کا آغاز کردیا۔اسائلم ایپلی کیشن ہیلپ سینٹرکی توسیع کا اقدام تارکینِ وطن کو ورک پرمٹ اور دیگر درخواستوں کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ایڈمز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکمت عملی کی عدم موجودگی کے باوجود سٹی گورنمنٹ اپنے طویل المدتی پروگرام پر عمل پیرا ہے اور تارکینِ وطن کو پناہ گاہ سے متبادل رہائش کی طرف جانے میں مدد کرنے کے لیے مستعدی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے اس مسئلے کے حل کیلئے ایک قومی حکمت عملی پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ نیویارک سٹی پناہ کے متلاشیوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہےجب کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے، ہم وفاقی حکومت سے دوبارہ آبادکاری کی حکمت عملی پیش کرنے، تارکینِ وطن کیلئے ورک پرمٹ میں تیزی اور نیویارک کو انتہائی ضروری اور بامعنی مالی مدد فراہم کرنے کے درخواستیں بھی کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وفاقی حکومت ان کوششوں میں ہمارا ساتھ دے گی۔