یکم دسمبر کو 50 ہزار ڈرائیونگ لائسنس معطل ہونےکا انتباہ
نیویارک:نیویارک اسٹیٹ کے محکمہ موٹر وہیکلز نے خبردار کیا ہے کہ یکم مارچ 2020ء اور 31 اگست 2021 کے درمیان لائسنس کی تجدید اور ویژن ٹیسٹ جمع نہ کرانے والے اکیاون ہزار ڈرائیورز کے لائسنس معطل کئے جاسکتے ہیں۔نیویارک اسٹیٹ کے محکمہ موٹر وہیکلز نے خبردار کیا ہے کہ یکم مارچ 2020ء اور 31 اگست 2021ء کے درمیان لائسنس کی تجدید اور ویژن ٹیسٹ جمع نہ کرانے والے اکیاون ہزار ڈرائیورز کے لائسنس معطل کئے جاسکتے ہیں۔ڈی ایم وی کے مطابق کورونا کے دوران عائد پابندیوں کے باعث ڈرائیورز نے اپنے ویژن ٹیسٹ کی عارضی طور پر خود تصدیق کرکے اپنے لائسنس کی آن لائن تجدید کرائی تاہم اب بھی ڈرائیورز کو ویژن ٹیسٹ جمع کرانے کی پابندی کرنا ہوگی بصورتِ دیگر معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاری چلانے والے ڈرائیورز پر 200 تا500 ڈالرز تک کا ٹکٹ لگ سکتا ہے جب کہ سزا کے طور پر 30 دن جیل بھی کاٹنا پڑسکتی ہے۔