vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک ترک مشترکہ مشق ایلدز۔دوہزار تیس استنبول میں اختتام پذیر

0

اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ کی اسپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق ایلدز۔دوہزار تیس استنبول میں اختتام پذیرہو گئیں۔دس دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو طرفہ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی،مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔مشق "ایلدز” پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ اس مشق سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.