vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت سرنگ میں پھنسے مزدور بحفاظت نکال لیے۔وزیر اعظم مودی کی ریسیکو ٹیم کو مبارکباد

0

اتر کاشی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے سلکیارا میں زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کوبحفاظت  باہر نکال لیا گیا،وزیر اعظم نریندر مودی نے ریسکیو آپریشن سے وابستہ  لوگوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے سرنگ میں پھنسے کارکنوں کے حوصلے اور صبر کی تعریف کی۔سلکیارا سرنگ میں گزشتہ 17 دنوں سے پھنسے تمام مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ مزدوروں کو ایک ایک کر کے 800 ایم ایم کے پائپ کے ذریعے نکالا گیا، جسے ڈرل کرکے ملبے میں ڈالا گیا۔تمام مزدور محفوظ ہیں۔سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کے بعد ریسکیو آپریشن  ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ سب  لوگوں کے جذبے کو سلام کرتا ہو جن کی بہادری اور عزم نے ہمارے مزدور بھائیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس مشن میں شامل ہر فرد نے انسانیت اور ٹیم ورک کی ایک حیرت انگیز مثال قائم کی ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ اترکاشی میں ہمارے مزدور بھائیوں کے ریسکیو آپریشن کی کامیابی سبھی کو جذباتی کرنے والی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.