کانگریس لیڈر راہول گاندھی نےتلنگانہ کے دورے کے موقع پر محنت کشوں سے ملاقاتیں،جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی
حیدرآباد:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرز کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی۔راہول گاندھی نے ان کے مسائل سنے اور انھیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات میں رائیڈرز اور ڈرائیورز نے بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔ سینٹری ورکرز نے راہول گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ راجستھان میں ایسے ورکرز کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔راہول گاندھی نے ڈیلیوری بوائزکو یقین دہانی کروائی کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وزیراعلی اور وزرا ان سے مشاورت کریں گے اور ان سے تبادلہ خیال کے بعد ان ورکرز کے لئے حل نکالاجائے گا۔