vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

0

سان فرانسسکو:غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بربریت کے خلاف امریکی شہر سان فرانسسکو میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی حمایت میں مارچ کیا۔مارچ کے شرکاء نے سٹی ہال کے سامنے نعرے لگائےجبکہ انہوں نے ہاتھوں میں  بینرز ا بھی ٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں ہزاروں افراد نے واشنگٹن اسکوائر پارک میں جمع ہو کر فلسطین کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے، غزہ پر اسرائیل کے قبضے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، بلیک فرائیڈے نامی شاپنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا۔فلسطینی حامیوں نے امریکہ کے مین ہٹن شاپنگ ڈسٹرکٹ میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مین ہٹن کی سڑکوں پر جلوس بھی نکالا۔ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان تنازع 7 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور دونوں فریقوں نے جمعہ کی صبح کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے 4 روزہ جنگ بندی شروع کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.