vosa.tv
Voice of South Asia!

شیخ حسینہ سےسیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات

0

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی9 سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے عوامی لیگ کی صدر اور وزیر اعظم شیخ حسینہ ملاقات کی۔ملاقات مس حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی۔رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے بنگلہ دیشی وزیراعظم سے قومی انتخابات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے آزادانہ،منصفانہ اور قابل قبول انتخابات کے انعقاد کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر شیخ حسینہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔بنگ بندھو کی قیادت میں بنگلہ دیش کی جامع ترقی کی بھی تعریف کی اور شیخ حسینہ کو خطاطی کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.