vosa.tv
Voice of South Asia!

نو مئی کے حوالے سے سؤالات کا جواب دینے سے عمران خان کا انکار

0

ٹی وی کے مطابق ضلع اٹک حضرو میں درج 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کی تفتیش کے لیے حضرو پولیس ٹیم سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکارکر دیا۔
عمران خان نے تفتیش کے لیے وکلاء سے مشاورت یا ان کی موجودگی میں جواب دینے پر اصرار کیا۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پولیس ٹیم نے ابتدائی تفتیش کرلی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کو سوالات کے جوابات دے دیئے جس کے بعد پولیس ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
پولیس ٹیم 9 مئی واقعات میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ قبل ازیں راولپنڈی، گوجرانوالہ، قصور اور فیصل آباد کی پولیس ٹیمیں بھی 9 مئی واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کر چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.