نیپال میں کافی کی قیمت میں اضافہ
کھٹمنڈو: نیپا ل کے نیشنل ٹی اینڈ کافی ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشنو بھٹارائی نے کہا ہے نیپالی کافی کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی مانگ پیداوار اور رسد کے پیش نظر کافی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔نیشنل ٹی اینڈ کافی ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھٹارائی کے مطابق کافی نیپال کی مخصوص مصنوعات میں سے ایک ہے نیپالی کافی کی مانگ ملک اور بیرون ملک اس کے،اچھے معیار،ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے۔حکو مت نے یہ فیصلہ زیادہ پیداواری لاگت کا سامنا کرنے والے کسانوں کی مدد کے لیے تازہ چیری اور کافی اور پارچمنٹ بینز کی کم ازکم امدادی قیمت میں5 سے30 روپے فی کلو تک اضافہ کیاہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔بورڈ کے مطابق 3,655 ایکڑ میں کافی کی پیداوار ہورہی ہے۔گزشتہ مالی سال میں 394 ٹن سبز کافی پھلیاں پیدا کیں، جو پچھلے مالی سال2021-22 میں354.9 ٹن تھی۔بھٹارائی نے کہا کہ جیسے جیسے گھریلو اور عالمی سطح پر کافی کی مانگ بڑھ رہی ہے، کسانوں کی اس کی کاشت کی طرف کشش بڑھ گئی ہے۔