vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں صبح سویرے مسلم شخص پر حملہ

0

لانگ آئی  لینڈ کی سفوک  کاونٹی   میں ایک  مسلمان شخص عبد  الرحمان مرزا فجر کی نماز کے   لیے  صبح ساڑھے پانچ  بجے  کے قریب  سیلڈن مسجد کی   طرف  جارہا تھا کہ  مبینہ  طور پر اسے راستے میں کچھ نامعلوم  افراد نے  روکا اور پھر  بری طرح مار پیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایااور  جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص نے  اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق جب اطلاع دی تو اس سے مسلم کمیونٹی  میں  تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پاکستانی  امریکن  کمیونٹی  کی  سیاسی و سماجی شخصیت  راجہ حسن نے متاثرہ شخص عبد الرحمان اور ان کی  فیملی سے ملاقات کی اور انھیں یقین دلایا کہ   پوری کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی  ہے۔سفوک کاونٹی   پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے 6 پرسینٹ  کے ڈپٹی انسپکٹر اور کمانڈنگ آفیسر  جوزف کونڈولف اس واقعے کی  تفتیش  کررہے ہیں کہ آیا یہ  واقعہ ہیٹ کرائم  پر مبنی  ہے  یا کوئی اور وجہ ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.