ایڈرومین کا راجہ حسن سے اظہارِ تشکر
نیویارک کی سفوک کاونٹی کے نومنتخب ایگزیکٹو ایڈ رومین نے پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسن سے ان کی کامیاب انتخابی مہم چلانے پر اظہارِ تشکر کیا ہے ۔رواں ماہ منعقدہ الیکشن میںلانگ آئی لینڈ کی سفوک کاونٹی سے ایگزیکٹیو کے اُمیدوار ایڈ رومین بھی بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے، ان کی انتخابی مہم چلانے میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ حسن کا کلیدی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایڈ رومین نے کاونٹی ایگزیکٹیو منتخب ہونے کے بعد راجہ حسن سے بہترین اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیاہے۔ راجہ حسن نے ایڈ رومین کو انتخابی مہم کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے متعارف کروایا،، کئی میٹ اینڈ گریٹ منعقد کیں،، مساجد کے بھی دورے کروائے اور مسلم کمیونٹی سے ملاقتیں کروائیں تاکہ ایڈ رومین اپنا منشور ان کے سامنے رکھ سکیں۔راجہ حسن لانگ آئی لینڈ کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سیاسی اور انتخابی عمل میں متحرک کرنے کے لیے خاصے سرگرم ہیں اوریہی ان کی منفرد پہچان ہے۔