vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک : سفید فام شخص نے  فلسطینی  خاتون کو تھپٹر جڑدیا

0

فلسطین  میں جاری  حماس اور اسرائیل  جنگ کے اثرات   نسل پرستانہ اور نفرت  انگیز  جرائم کی شکل میں  آنا شروع ہوگئے۔ نیویارک میں  ٹرین   سفید فام شخص نے  فلسطین کی حمایت  کرنے پر فلسطینی  خاتون کو تھپٹر ماردیا۔  سوشل میڈیا  پر نیویارک   میں  لوکل  ٹرین   میں پیش آئے  افسوس ناک  واقعے کی ایک ویڈیو  گردش کررہی ہے۔  اس میں  ویڈیو  میں ایک مسلمان  خاتون  سفید  فام   شخص کی  ویڈیو  بنارہی ہے اور  ساتھ  ٹرین میں سوار مسافروں  کو   بتا بھی رہی ہے کہ  وہ  فلسطین  کے حق میں ہونے والے  مظاہرے میں شرکت کے لیے جارہی ہے  لیکن اس   شخص نے  اس سے فلسطینی پرچم  چھین لیا ، خاتون  کے  طیش   میں آنے پر  سفید  فام شخص نے اسے تھپڑ ماردیا  لیکن ٹرین میں سوار مسافروں میں سے  کسی نے  بھی ا س کی مدد نہیں کی اور   پولیس کو ایمر جنسی کال کی ۔ٹرین رکنےپر سفید  فام شخص  اسٹیشن پر اتر گیا   اور  متاثرہ خاتون دُہائی   دیتی  رہ گئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو   آنے کے بعد   صارفین  نے اس واقعے پر خاصے  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.