اسیروں کی رہائی کیلئے حماس پر دباؤ
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال ڈال کر اسیروں کی رہائی کے لیے جلد از جلد کام مکمل کر رہی ہے۔ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے مزید کہا کہ بہت سے مراحل ہیں یہ ایک بہت طویل جنگ ہے ان اہداف کو حاصل کرنے کا راستہ بہت طویل ہے لیکن ہمیں اس پر قائم رہنا ہوگا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کہ اب مقصد یرغمالیوں کو واپس لانا ہے اور ہم اندازہ کر رہے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔