حماس سے معاہدے کی مخالفت
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیربین گویر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ حماس کو ہماری شرائط کے تابع کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کو جنگ جاری رکھنا ہوگی۔فلسطینی مخالف عقائد کے حوالے سے مشہور اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی رضامندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوج ایک مؤثر حملہ کر رہی ہے۔جیوش پاور پارٹی کے رہنما اپنے ساتھی انتہائی دائیں بازو کے وزیر، مذہبی صہیونی پارٹی کے رہنما بیزلیل سموٹریچ کے ساتھ معاہدے کی مخالفت میں شامل ہوئے ہیں۔دونوں اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور مرکزی حکومتی کابینہ کے ارکان ہیں ۔