من گھڑت کہانیوں کا راگ
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا نے کہا ہے کہ قابض ہمارے لوگوں کو شمال سے جنوب اور پھر سینائی کی طرف لے جا کر بے گھر کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔خلیل الحیا نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ اس گروپ نے الشفا جیسے اسپتالوں کو کسی بھی ’مزاحمتی کارروائیوں‘ کے حصے کے طور پر استعمال کیا۔ بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی نقل مکانی نہیں ہے اور غزہ میں ہمارے لوگ اپنی سرزمین پر مقیم ہیں۔ حماس نے ثالثوں قطر اور مصر کو جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کے اسیروں کے تبادلے کے بارے میں جواب دیا ہے۔ ہم اسرائیل کے جواب کا انتظار کررہے ہیں اگر قابض یہ جنگ بندی نہیں چاہتا تو وہ اس کے سامنے سینکڑوں رکاوٹیں کھڑی کر دے گا اب کئی مہینوں سے بات چیت جاری ہے اور ہم قطر اور مصر کی سرپرستی میں جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں، اگلے چند گھنٹے نازک ہیں۔