سری لنکا نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق کھو دیے
سری لنکا 2023 انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔ ملک کی بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کھونے سے سری لنکا میں معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع متاثر ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے 2023 کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سری لنکا سے جنوبی افریقہ منتقل کر دیا ہے۔ یہ تبدیلی مبینہ طور پر اس لیے ہوئی ہے کیونکہ آئی سی سی نے بورڈ کی سرگرمیوں میں حکومت کے ملوث ہونے کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ کو معطل کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پر سے پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔