vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپالی صدر پوڈیل کا کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر زور

0

 نیپا ل  کے صدر پوڈیل نے کہا ہے کہ فزیکل انفراسٹرکچر کے شعبے میں کام کرنے والوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔تعمیراتی پیشہ ور افراد معیشت کو پائیدار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔46ویں IFAPCA کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوڈیل نے کہا کہ فزیکل انفراسٹرکچر ہر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حال ہی میں دورہ نیپال کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کو بہت اہمیت دی اور ہر ایک پر زور دیا ہے کہ وہ کاربن کے اخراج کو کم کریں،جہا ں یہ دنیا ٹیکنالوجی دوست بن چکی ہے،وہیں فزیکل انفراسٹرکچر کے شعبے کو بھی ٹیکنالوجی کے موافق طریقوں کو مزید جامع بنانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.