vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن صدر وکرماسنگھے  کی چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور ریاستی کونسلر شین یِکن سے ملا قات

0

کولمبو:چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور ریاستی کونسلر شین یِکن اور  سری لنکن صدر وکرماسنگھے کے درمیان ملا  قا ت  ہو ئی   اس ملا قا ت میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر وسیع تر توجہ دی  گئی ۔چینی صدر کے خصوصی ایلچی، ریاستی کونسلر مسز شین یِکن کے  وفد نےصدارتی سیکرٹریٹ میں صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات کو بڑھانا تھا۔صدر نے سری لنکا کے لیے چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا، خاص طور پر ملک کے قرضوں کی تنظیم نو کے پروگرام میں ان کی مدد کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں انمول تعاون پر چینی صدر اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صدر رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکا کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت، کھیل اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہمبنٹوٹا بندرگاہ اور پورٹ سٹی دونوں اس وقت سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے تیار ہیں۔چین کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ چین میانمار اقتصادی راہداری کی سری لنکا تک توسیع کو بھی ترجیح دے رہا ہے۔مسز شین یکن نے سری لنکا کے لیے چین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.