vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش کی  منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی

0

ڈھاکہ:سوئٹزرلینڈ کی  تنظیم کے عالمی انڈیکس کے مطابق، بنگلہ دیش نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اور اس نے اپنی پوزیشن پانچ پوائنٹس تک مستحکم  بنا ئی ہے  ۔باسل انسٹی ٹیوٹ آن گورننس کے ذریعہ تیار کردہ باسل اینٹی منی لانڈرنگ انڈیکس  کی رپو رٹ کے مطا بق بنگلہ دیش152 مما لک    کی فہرست میں  چھیا لیسو یں  نمبر  پر  مو جو د ہے ۔پچھلے سال بنگلہ دیش کی پوزیشن اس سکیل پر 41 تھی۔انڈیکس کے مطابق، ہیٹی، چاڈ، میانمار اور کانگو سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک ہیں جب کہ آئس لینڈ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے سب سے کم خطرہ والا ملک ہے۔انڈیکس میں ریاستہائے متحدہ امریکہ 119 اور برطانیہ 140 ویں نمبر پر ہے۔باسل انسٹی ٹیوٹ آف گورننس 2012 سے اے ایم ایل انڈیکس شائع کر تا  ہے، جس میں پانچ بڑے اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات کی در جہ  بند ی کی جا تی ہے ۔اس میں  منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام، رشوت ستانی اور بدعنوانی، مالیاتی شفافیت اور معیار، عوامی شفافیت اور احتساب اور سیاسی حقوق اور قانون کے اصول شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.