نیپا لی زلزلہ متاثر ین کیلیے حکو مت کا 1.41بلین روپے کی امدا د جاری کر نے کا اعلان
کھٹمنڈو:نیپا ل کی حکو مت نے ضلع جاجرکوٹ میں زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے عارضی رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے 1.41 بلین روپے کی امدا د جاری کر نے کا اعلا ن کیا ہے ۔نیپا ل کےنیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق ز لز لہ متا ثر ین کیلیے مختص رقم کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ۔این ڈی آر آر ایم اے کے ترجمان دھروبہ بہادر کھڑکا نے کہا کہ رقم میں سے، جاجرکوٹ اور رخم پچھم اضلاع میں متا ثرہ افرا د کو 500 ملین روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جائے گی بجنگ کے لیے 250 ملین روپے، باجوڑہ کے لیے 140 ملین روپے اور ضلع سلان کے لیے 20 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔، 12 نومبر کو ہونے والے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے قانونی سہولت کے لیے عارضی رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے کی منظوری دی گئی تھی۔