vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا بجٹ میں بڑی کٹوتیوں کا اعلان

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بجٹ میں بڑی کٹوتیوں کا اعلان کردیا جس سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ تعلیم سمیت دیگر محکمے متاثر ہوں گے۔ایڈمز انتظامیہ نے آئندہ ڈیڑھ سال کے دوران بجٹ میں تقریباً 4 بلین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ جس سے نئے پولیس افسران کی بھرتی منسوخ جب کہ تعلیمی بجٹ میں ایک بلین ڈالر کی کمی اور لائبریریاں بند ہوجائیں گی۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ تمام ایجنسیوں میں کٹوتیاں ضروری ہیں کیوں کہ رواں سال تارکینِ وطن کے مسائل کے حل کیلئے شہر نے ایک اعشاریہ پینتالیس بلین ڈالر خرچ کئے جس کی وجہ سے سنگین مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ کا نئی بھرتیوں کیلئے اگلی پانچ پولیس اکیڈمی کلاسز کو منسوخ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ بہت تکلیف دہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پانچ اعشاریہ چھ بلین ڈالرز کے بجٹ میں اگلے سال تقریبا” ایک سو بتیس ملین ڈالر کی کمی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.