vosa.tv
Voice of South Asia!

گرل فرینڈ اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے والا شخص گرفتار

0

نیویارک:نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین کے ایک گھر میں اپنی گرل فرینڈ اور اس کے26 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے مطابق ایک شخص کو بروکلین میں واقع ایک گھر میں اپنی گرل فرینڈ اور اس کے 26 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔52 سالہ لوئس کولاڈو پر 43 سالہ روزا ایسیویڈو اور اس کے بیٹے گسٹاوو ڈیورا آسیویڈو کے قتل کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جائے وقوعہ پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ اس کے بیٹے کو بروکڈیل ہسپتال میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری سامنے نہ آسکی۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.