vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہیں ،بلاول بھٹو

0

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تمام مسائل سے نکلنے کے لیے صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے ورنہ اربوں روپے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت کے دعوے کیے جار ہے ہیں۔ ان کے مطابق ہم کسی کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں، ہم صرف پاکستان کے عوام کا فیصلہ مانیں گے۔
پیپلز پارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے جیالے الیکشن کے لیے تیار ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت مشکلات اور مسائل ہیں، کہاں سے شروع کروں؟ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بیروزگاری، غربت تاریخی سطح پر ہے، اسلام آباد کو پرواہ نہیں ہے، دہشت گردوں کو یہاں لاکر بسایا، نقصان پاکستان بھگت رہا ہے، کبھی پولیس پر تو کبھی افواج پر حملہ ہوتا ہے خیبرپختونخوا کے جیالے جاگ چکے ہیں، الیکشن کے لیے تیار ہیں، جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، جیالے اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کے بعد ہم وہ اونٹ ہوں گے جہاں یہ اونٹ بیٹھے گا وہاں حکومت ہوگی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.