vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی ہدایتکارہ کی نئے پروجیکٹس کیلئے پاکستانی اداکاروں پر نظری

0

ممبئی:بھارتی ہدایتکارہ شیلجا کیجریوال نے اپنے کچھ نئے پروجیکٹس کے لیے پاکستانی اداکاروں پر نظریں جما لیں۔بھارتی ٹی وی چینل زندگی کی چیف کریئیٹو آفیسر شیلجا کیجریوال نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ممبئی ہائی کورٹ کے پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد نہ کرنے کے فیصلے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ میں عدالت کے فیصلے سے خوش بھی ہوں لیکن خوفزدہ بھی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف اس لیے حیرت انگیز ہے کہ ہم سرحد پار سے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں بلکہ مجھے یقین ہے کہ مختلف ذہنوں کے لوگوں کہ آنے سے ہماری اپنی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔بھارتی ہدایتکارہ نے کہا کہ یہ کوشش پاکستان یا کسی بھی اور جگہ کے فنکاروں کو موقع فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ کوشش دنیا کے مختلف حصّوں کے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کر کے ہماری اپنی انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ مختلف سوچ اور صلاحیتوں کے لوگ اکٹھے ہوں اور کچھ دلچسپ اور نیا تخلیق کریں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ بھارتی فلموں کے لیے پاکستانی سینما کے دروازے کُھلنے کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا کیونکہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔شیلجا کیجریوال نے کہا کہ حکومت کو مزید ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پیدا ہو تو دونوں ممالک کے فنکار، فلمیں اور ڈرامے متاثر نہ ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.