vosa.tv
Voice of South Asia!

بین الاقوامی جہاز پر حملہ تہران کی بڑھتی جارحیت کا بتا رہا ہے، نیتن یاہو

0


تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ ایرانی حملوں کے حوالے سے ایک اگلا اقدام ہے۔ نیتن یاھو نے کہا اس سے بین الاقوامی شپنگ لائنوں کی حفاظت پر بین الاقوامی اثرات مرتب ہوں گے۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں نیتن یاہو نے ایک بین الاقوامی جہاز پر ایرانی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ جہاز کو ہائی جیک کرنا حوثی ملیشیا کی جانب سے ایرانی ہدایات کے زیر اثر عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حوثیوں نے جس جہاز پر حملہ کیا وہ ایک برطانوی کمپنی کی ملکیت تھا اور اسے جاپانی کمپنی چلاتی تھی۔انہوں نےکہا کہ بحری جہاز پر 25 افراد سوار ہیں جن میں یوکرینی، بلغاریائی، فلپائنی اور میکسیکن افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا بحری جہاز پر کوئی اسرائیلی نہیں تھا۔ اس جہاز کو ایک اسرائیلی کمپنی سے کرائے پر لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے بھی کہا حوثیوں کے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز پر کوئی اسرائیلی نہیں تھا۔ یہ بحری جہاز ترکی سے ہندوستان کے راستے پر ایک بین الاقوامی عملے کے ساتھ بغیر کسی اسرائیلی کے روانہ ہوا تھا۔یمن میں دارالحکومت صنعا پر کنٹرول رکھنے والے حوثیوں نے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بحری جہازوں کے عملے پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیں اور اپنے بحری جہازوں کو ایسے بحری جہازوں سے دور رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.