vosa.tv
Voice of South Asia!

حماس،فلسطینی اتھارٹی کو غزہ اور مغربی کنارے دونوں پر حکومت کرنا ہے، جوبائیڈن

0


واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے اسرائیل حماس جنگ کے بعد بالآخر فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی حکومت کرنا ہو گی۔اسرائیل کی حماس کے خلاف جاری جنگ اور اس جنگ کے لیے امریکی حمایت کے پس منظر میں صدر جوبائیڈن نے کہا جیسا کہ ہم امن کے لیے کوشش کر رہے ہیں، مغربی کنارے اور غزہ کو ایک حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہو گا۔انہوں نے اپنے لفظوں کے ذریعے بیان کردہ موقف میں کہا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے، نہ کوئی دوبارہ قبضہ ہونا چاہیے اور نہ ہی محاصرہ یا علاقے کی زمین میں کسی قسم کی کمی ہونی چاہیے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو جنگ کے بعد بھی مجموعی طور پر سیکیورٹی کے ایشوز کو سنبھالنے کے لیے مستقبل میں بھی فوجی ذمہ داری کو برقرار رکھنا ہو گا۔جوبائیڈن نے کہا کہ میں نے اسرائیلی لیڈرز کے ساتھ اس بات پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ اور پرتشدد حملے نہیں ہونے چاہییں، ان پر تشدد واقعات کو ضرور روکا جانا چاہییے اور تشدد کرنے والوں کا حتساب کیا جانا چاہیے۔ مغربی کنارا 30 لاکھ فلسطینیوں کی رہائش کا مرکز ہے، جبکہ ان کے علاوہ 15 لاکھ کے قریب یہودی آباد کار رہتے ہیں۔ یہ آباد کار پرتشدد واقعات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.