علی نواز اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور میں علی نواز اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھاکہ کچھ دن پہلے خبرآئی کہ علی اعوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی اعوان کونہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیا نہ ہی اُن کے بارے میں کوئی معلومات ہیں۔
انہوں نے کہا تھاکہ جس حلقے سے علی نواز اعوان منتخب ہوئے تھے اُس میں ویسے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ بھی موجود ہے، تعجب ہے کہ عین ناک کے نیچے سیاستدان غائب ہورہے ہیں اور معززعدلیہ خاموش ہے۔
خیال رہے کہ علی نواز اعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھ