جیفری گارسیا نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات
نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے جیفری گارسیا کی نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دیدی۔میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے جیفری گارسیا کی نائٹ لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کے بل پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ اقدام مقامی کاروباروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور چھوٹے کاروباری خدمات کے محکمے میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے جب کہ یہ اقدامات میئر ایڈمز کے ورکنگ پیپلز ٹور کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو کہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور نیویارک شہر کی معاشی بحالی کو تقویت فراہم کریں گے۔ جیفری گارسیا کئی دہائیوں سے واشنگٹن ہائٹس اور کنگز برج میں ایک کاروباری شخصیت کے علاوہ نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آرگنائزڈ کرائم کنٹرول بیورو میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ ریسٹورنٹ، بار، اور لاؤنج ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔