کشتی الٹنے کے باعث لا پتہ ہو نے والے جاپانی شہری سمیت چار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
کو لمبو : سر ی لنکا میں محدوکاتووا کے مقام پر سمندر میں کشتی الٹنے کے باعث لا پتہ ہو نے والے جاپانی شہری سمیت چار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیر ملکی سمیت پانچ افراد کا ایک گروپ مچھلی پکڑنے کے لیے ایک سمندر میں موجود تھے۔حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا جسکی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ڈوب جا نے والی کشتی کے مالک، جو ماراویلا کے رہائشی ہیں، انھو ں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔تا ہم مقامی لوگوں کے ا یک گروپ نے اپنی مدد آ پ کے تحت ملا ح کو بچایا، اور کشتی سے بحفاظت ساحل پر پہنچایا۔پولیس نے بتایا کہ کشتی میں مو جود چار افراد، جو لاپتہ ہو گئے تھے انھیں کا میا ب آ پر یشن کے بعد بچا لیا گیا ہے۔