vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپالی کانگریس کے صدر کا چھیٹھ کے تہوار کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہا ر 

0

کھٹمنڈو:نیپالی کانگریس کے صدر اور سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے چھیٹھ کے تہوار کے موقع پر نیک خواہشات کا  اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام تہوار ہمارے سماجی تعلقات اور ثقافتی ہم آہنگی کی میراث ہیں۔ چھیٹھ کے تہوار کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ تہوار اجتماعیت کے جذبے کو فروغ دینے اور اتحاد اور ہم آہنگی کی بنیاد بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس تہوار کے موقع پر دیوبا نے کہا ہے کہ نیپال مختلف قومیتوں کے  تہواروں، مذہبی اور ثقافتی روایات کا حامل ملک ہے اور ایک دوسرے کی مذہبی اور ثقافتی روایات کا احترام کرنے کی ہم آہنگ روایت آج بھی برقرا ر رکھے ہوئے  ہے۔ دیوبا نے یہ خواہش بھی کی ہے کہ چھیٹھ کا تہوار سبھی کو خوشی، امن اور خوشحالی کا ماحول بنا کر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.