vosa.tv
Voice of South Asia!

ناناپاٹیکر نے مداح کو تھپڑ مارنے کے بعد معافی مانگ لی

0

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے فلم شوٹنگ کے دوران ایک لڑکے کو تھپڑا مار دیا، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نانا پاٹیکر کو مداح سے معافی مانگنا پڑ ی۔بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے مداح سے معافی کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اُن کو معلوم نہ تھا کہ وہ تصویر کھنچوانے کیلئے آیا ہوا کوئی مداح تھا۔نوجوان کو تھپڑ مارنے کی نانا پاٹیکر کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کی۔ویڈیو میں نانا پاٹیکر واقعے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ جس لڑکے کو تھپڑ مارا مجھے لگا وہ فلم ٹیم کا رکن تھا اور اُس وقت سین ریکارڈ کیا جارہا تھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ ایسا نہیں تھا۔نانا پاٹیکر کے مطابق انہوں نے کبھی کسی مداح کے ساتھ تصویر بنانے سے منع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرتا، یہ سب غلط فہمی کے باعث ہوا، اگر کچھ غلط فہمی کے باعث ہوا ہے تو براہ کرم مجھے معاف کر دیں، میں ایسا کچھ آئندہ کبھی نہیں کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.