vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے پر حملوں کا سلسلہ جاری

0

غزہ:غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں،حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اسپتالوں اور شہری علاقوں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی بھی جاری ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے رات بھر زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر کیے گئے حملوں میں بیشتر  اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے قتلِ عام کے نتیجے میں کم از کم 11 فلسطینی جاں بحق اور کچھ زخمی ہو گئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ بردار دستوں نے غزہ کے شیخ رداف، طفح اور شجائیہ محلوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسرائیلی فوج کے دیر الابلاح میں بُریج پناہ گزین کیمپ اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں بے گھر افراد کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں ڈرون سے کیے گئے حملے میں 3 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین شہر اور کیمپ پر رات گئے سے درجنوں فوجی گاڑیوں، بلڈوزر، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونزکے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے شہر پر چاروں اطراف سے حملے کر کے جنین پناہ گزین کیمپ کو گھیرے میں لے لیا۔اسرائیلی فوجی درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ مختلف مقامات سے جنین شہر میں داخل ہوئے اور ابن سینا ہسپتال کی ناکہ بندی کر دی۔ اسرائیل کے زیرِمحاصرہ شفا اسپتال میں 7 ہزار سے زائد افراد، مریض اور طبی عملہ پانی اور خوراک کی کمی سےموت کے خطرے سے دو چار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.