vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ بحران: بیشتر ہسپتال بند اور ضروریات زندگی نایاب

0

غزہ:عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں نصف سے زیادہ طبی مراکز غیرفعال ہو چکے ہیں جبکہ بارشوں اور سردی کے موسم کی آمد پر علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ادارے کے نمائندے ڈاکٹر رچرڈ پیپرکورن نے کہا  کہ غزہ میں طبی نظام تباہ ہونے کو ہے۔ ایندھن کی غیرموجودگی میں جزوی طور پر کام کرنے والے باقی ماندہ ہسپتال لوگوں کی بے پایاں ضروریات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں 72 میں سے 47 بنیادی مراکز صحت کام نہیں کر رہے جبکہ قریباً 75 فیصد ہسپتال  غیرفعال ہو گئے ہیں۔ یہ صورت حال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انرانے بتایا ہے کہ ایندھن نہ ہونے کے باعث علاقے میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ ان حالات میں امدادی قافلوں کی نقل و حرکت اور ان کے ساتھ روابط بھی متاثر ہونے کا امکان ہے.امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں بڑے پیمانے پر بمباری اور لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت ہسپتال کا جنوبی حصہ متاثر ہوا ہے۔ فوج نے ہسپتال کے احاطے سے کئی لاشیں بھی اٹھائی ہیں.غزہ شہر میں ایندھن کی غیرموجودگی میں ایمبولینس گاڑیوں اور امدادی ٹیموں کی کارروائیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔807,000 سے زیادہ فلسطینی تاحال غزہ کے شمالی علاقے میں موجود ہیں جبکہ ایک تہائی آبادی جنوبی علاقے کی جانب نقل مکانی کر چکی ہے۔شمالی علاقے میں ہزاروں لوگ سکولوں، ہسپتالوں اور دوسروں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.