vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانوی امتحانی بورڈ کاسعودی عرب میں تعلیمی سسٹم سلیبس متعارف

0

سعودی عرب میں اوورسیز کیلئے برطانوی تعلیمی بورڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ماہر تعلیم سی ای وی لرنگ ریسورس نیٹ ورک ڈاکٹر محمد زیب کی جانب سے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شعبہ تعلیم سے وابسطہ اوورسیز اور مقامی شہریوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی برٹش قونصلر سیموئل ایگو تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کے لیے تعلیمی میدان سہل بنانا چاہتے ہیں جس کی بدولت اوورسیز برٹش سلیبس کے لیے بچوں کو پاکستان اپنے ملک بھیجنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،ہم نے سعودی عرب میں اپنا برٹش سلیبس متعارف کروا دیا ہے مختلف اسکولوں میں مناسب فیس میں ہی امتحانات کی سروسز فراہم کررہے ہیں۔تقریب سے مہمان خصوصی برٹش ڈپٹی قونصلر سیموئل ایگو نے کہا کہ برٹش تعلیمی نظام دنیا بھر میں مقبول ہے اور برٹش لرنگ ریسورس نیٹ ورک ایک با اعتماد ادارہ ہے جو کہ اوورسیز کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہے جس پر میں انکے بورڈ آف  ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سعودی عرب میں انکے سلیبس سے اوورسیز اور مقامی بچوں کو زیادہ سے ذیادہ استفادہ حاصل ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.