مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات اور سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر نے ریاض میں ہائیڈروجن ٹرین کے تجرباتی سفر کا معائنہ کیا، ہائیڈروجن ٹرین مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہے۔ سعودی ریلوے ’سار‘ کمپنی کے حکام مستقبل میں ہائیڈروجن ٹرین استعمال کرنے کے لیے اس کا تجربہ کر رہے ہیں سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر کے مطابق یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا اس قسم کی ٹرین سعودی عرب کے ماحول سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں؟ وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر کے ہمراہ ہائیڈروجن ٹرین کے تجرباتی سفر میں سار کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک اور متعدد وزراء سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے الجاسر نے کہا کہ سعودی عرب میں زیادہ پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم اپنانے کی سکیموں پر عمل کیا جا رہا ہے سار کمپنی نے اکتوبر 2023 کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ اس نے فرانس کی السٹوم کمپنی کے ساتھ ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات کا معاہدہ کیا ہے جبکہ ڈاکٹر المالک نے کہا کہ ریاض میں ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے تجربے کے نتائج پورے خطے میں مستقبل میں مفید ثابت ہوں گے۔