vosa.tv
Voice of South Asia!

سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ان چیمبر کارروائیوں غیرقانونی قرار دیدیا

0

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ان چیمبر کارروائیوں کو غیرقانونی قرار دیدیا،، تین رکنی بینچ کے فیصلے میں کہا گیا ہیومن رائٹس سیل میں آئی درخواستوں پر چیمبر میں ہونے والی سماعت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں. عدالتی حکمنامہ میں جسٹس اطہر من اللہ کا دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے سپریم کورٹ نے زاہدہ بی بی کی انسانی حقوق سیل میں دی گئی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا،،، عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ایچ آر سیل درخواستوں کا جائزہ لیکر چیف جسٹس کو بھیجنے کا مجاز تھا. سابق چیف جسٹس ایچ آر سیل کی درخواستوں کو رجسٹر کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کے ہی مجاز تھے. پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد چیف جسٹس کا یہ اختیار بھی ختم ہوچکا ہے اور نئے قانون کے تحت تین ججز پر مشتمل کمیٹی ہی بنیادی حقوق کی درخواستوں کے حوالے سے فیصلے کی مجاز ہے جسٹس اطہر من اللہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایچ آر سیل دوران سماعت بتایا گیا سپریم کورٹ میں قائم کردہ انسانی حقوق سیل قانون کے مطابق نہیں جبکہ چیف جسٹس کی جانب سے چیمبر میں دیے گئے احکامات، اقدامات بھی کسی قانون کے مطابق نہیں ہیں. سریم کورٹ کے انسانی حقوق کے جاری کردہ خطوط سے عدالتی احکامات ہونے کا غلط تاثر پیدا ہوتا ہے. چیف جسٹس کی جانب سے فریقین کو چیمبر یا میٹنگ روم میں بلانا شفاف ٹرائل کے منافی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.