vosa.tv
Voice of South Asia!

وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے المھارا ہیومن ریسورس کمپنی کا دورہ

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی عرب میں المھارا ہیومن ریسورس کمپنی کا دورہ کیا جس میں سعودی عرب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی لیبر کو ملازمتوں دینے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں المھارا ہیومن ریسورس کمپنی کے حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک اور سفیر پاکستان احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران کا خیر مقدم کیا اس موقعہ پر معاون خصوصی نے سعودی حکام سے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان با صلاحیت اور فعال کردار ادا کر رہا ہے سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر تمام سیکٹرز میں پاکستانی ورکرز،ہنر مندوں اور ایگزیکٹوز پوزیشنز کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں مہیا کی جائیں تاکہ پاکستان سے مزید ہنر مند یہاں آکر اپنی۔صلاحیتوں کو بروکار لا سکیں معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے المھارا ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ٹریننگ سینٹر کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ایسے ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لائیں جن سے سیکھ کر ہمارے ورکرز سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ،رانا محمد معصوم اور نجم ثاقب بھی ہمراہ تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.