vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس آسٹن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

0

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر  آسٹن میں  ہزاروں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی مارچ کے شرکاء نے امریکی امداد اور غزہ کے 17 سالہ محاصرے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ٹیکساس کے شہر آسٹن میں  ہزاروں افراد نے غزہ میں مہلک بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کے شرکاء نے امریکی امداد اور غزہ کے 17 سالہ محاصرے کو فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔فلسطینی یوتھ موومنٹ اور دیگر منتظمین نے اس احتجاج کو ٹیکساس کی تاریخ میں فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا احتجاج قرار دیا۔ اس موقع پر فلسطینی نوجوان اور تحریک  کے رکن نشوہ عبدالواحد کا کہنا تھا کہ یہ مارچ اس احتجاج کا تسلسل ہے جو گزشتہ ہفتے ڈی سی میں ہزاروں افراد نے کیا تھا جسے جنگ بندی اور مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے ، وہ ناقابلِ بیان ہے۔ بلاشبہ غزہ میں انسانیت کی بدترین صورتحال ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.