vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن ہیلی پورٹ کو ازسرنو تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان

0

نیویارک: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے  شہریوں کو برقی پروازوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈاؤن ٹاؤن مین ہٹن ہیلی پورٹ کو ازسرنو تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔نیو یا  رک کے میئر ایر ک ایڈمز نے  ڈاؤن ٹاؤن مینہٹن ہیلی پورٹ پر دو نئے الیکٹرک ہیلی کاپٹرز کی نمائشی تقریب  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن مینہٹن ہیلی پورٹ کیلئے ہمارا وژن بجلی سے چلنے والے ہوائی جہاز کیلئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ دنیا کا پہلا ہیلی پورٹ  تیا ر کر نا ہے اور یہ  نیویارک کے لوگوں کے لیے پائیدار نقل و حمل اور مقامی ترسیل کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔میئر ایرک ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ معیارِزندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے شور کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے نیویارک شہر کو پائیدار فلائٹ ٹیکنالوجی کے جدید ترین طر ز پر لے جا ئیگا ۔ اس موقع پر نیو یارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او اینڈریو کمبل کا کہنا تھا کہ نیویارک کے شہری آئندہ دو سے تین سالوں کے اندر الیکٹرک ہیلی کاپٹر میں پرواز کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.