غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اے بی پی نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت امر بنگلہ دیش پارٹی نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے حوالے سے دارالحکومت ڈھاکہ کے بیجوئے 71 اسکوائر کے قریب علامتی بھوک ہڑتالی کی۔ بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت امر بنگلہ دیش پارٹی نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے حوالے سے دارالحکومت ڈھاکہ کے بیجوئے 71 اسکوائر کے قریب علامتی بھوک ہڑتالی کی۔ اس موقع پر مجیب الرحمان مونجو کا کہنا تھا کہ 28 اکتوبر کو ہونے والے واقعات موجودہ جابرحکومت کی جانب سے پہلے سے پلان کی گئی تخریب کاری اور جمہوریت کے حامی ہزاروں کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری آئندہ انتخابات کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش تھی۔ مجیب الرحمان مونجو کا کہنا تھا کہ جیلوں میں گنجائش موجود نہیں لیکن اس کے باوجود راتوں رات مسلسل گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ موجودہ حالات میں اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کی کوشش کی تو قوم اسے مسترد کر دے گی اور اس کٹھ پتلی الیکشن کمیشن کے ممبران کو غدار سمجھے گی۔